حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ،ْ خورشید شاہ

قصور واقعہ نے پاکستان کے لوگوں کی آنکھیں کھولی ہیں ،ْپنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ اکام ہوگئے ہیں ،ْ میڈیا سے بات چیت

منگل 16 جنوری 2018 14:53

حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ،ْ خورشید شاہ
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے۔ منگل کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کمسن زینب کے قتل پر گھر جاکر بچی کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایس پی کے تبادلے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ ناکام ہوگئے اب وہ بلاشبہ کتنے بھی دعوے کریں ،ْلوگوں کو ماریں ،ْ قتل کریں لیکن لوگ انہیں معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے، صرف کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لیے معصوم لوگوں کوپکڑا گیا ہے، ایسے افسوسناک واقعات دنیا میں ہوتے ہیں لیکن وہاں کی حکومتیں بے بس نہیں ہوتیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ قصور واقعہ نے پاکستان کے لوگوں کی آنکھیں کھولی ہیں اور ان کا صحیح چہرا دنیا کو دکھایا ہے، اب کتنی بھی دولت دی جائے بچی کے ماں باپ خاموش نہیں ہوتے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں