زینب کا پوسٹمارٹم کرنے والی ڈاکٹر نے دل دہلا دینے والی کہانی بیان کر دی

زینب کے چہرے پر تکلیف اور کرب کے آثار نمایاں تھے ،ایسا کوئی جانور ہی کر سکتاہے،ڈاکٹر کا بیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 جنوری 2018 20:03

زینب کا پوسٹمارٹم کرنے والی ڈاکٹر نے دل دہلا دینے والی کہانی بیان کر دی
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16جنوری 2018ء ):زینب کا پوسٹمارٹم کرنے والی ڈاکٹر نے دل دہلا دینے والی کہانی بیان کر دی۔پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ زینب کے چہرے پر تکلیف اور کرب کے آثار نمایاں تھے ،ایسا کوئی جانور ہی کر سکتاہے جیسا زینب کے ساتھ ہوا۔تفصیلات کے مطابق زینب کا پوسٹمارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے افسوسناک انکشافات کر دئیے ۔

(جاری ہے)

لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا میں نے ابھی تک جتنے بھی پوسٹمارٹم کئیے تھے ، زینب کا پوسٹمارٹم مشکل ترین کام تھا۔انکا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے پوسٹمارٹم کرنا شروع کیا تو دل دہل گیا۔زینب کے چہرے پر تکلیف اور کرب کے آثار نمایاں تھے ،ایسا کوئی جانور ہی کر سکتاہے۔لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں حکومت سے استدعا کرتی ہوں کہ جلد از جلد اس جنسی درندے کو گرفتار کیا جائے اور اسکو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ویڈیو دیکھیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں