زینب قتل کیس ،ْ قصور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا

ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،ْ پولیس ہتھکڑی لگا کر اپنے ساتھ لے گئی ،ْذرائع

پیر 22 جنوری 2018 14:50

زینب قتل کیس ،ْ قصور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) زینب قتل کیس میں قصور پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی کہ ملزم کو علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا ،ْ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے ہتھکڑی لگائی اور اپنے ساتھ لے گئی جہاں اس سے زینب قتل کیس کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں