قصور زیادتی کیس: پولیس نے سراغ رساں کتوں کے پیسے لیے مگر کتے پھر بھی نہیں آئے،زینب کے والد کا الزام

پولیس آتی تھی اور کینو کھا کے چلی جاتی تھی،ہماری بچی کا قاتل کوئی ہوائی مخلوق تو نہیں ،ہمیں انصاف چاہیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 جنوری 2018 18:50

قصور زیادتی کیس: پولیس نے سراغ رساں کتوں کے پیسے لیے مگر کتے پھر بھی نہیں آئے،زینب کے والد کا الزام
ْ قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22جنوری 2018ء) قصور زیادتی کیس کے ملزمان تا حال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔زینب کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے سراغ رساں کتوں کے پیسے لیے مگر کتے پھر بھی نہیں آئے۔ پولیس آتی تھی اور کینو کھا کے چلی جاتی تھی۔ہماری بچی کا قاتل کوئی ہوائی مخلوق تو نہیں ،ہمیں انصاف چاہیے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کو منظر عام پر آئے دو ہفتوں سے زائد ہو چکے مگر پنجاب پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

زینب کے والد امین انصاری نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس انکے ساتھ تعاون نہیں کرتی ۔انکا کہنا تھا کہ ۔زینب کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے سراغ رساں کتوں کے پیسے لیے مگر کتے پھر بھی نہیں آئے۔پولیس آتی تھی اور کینو کھا کے چلی جاتی تھی۔انکا کہنا تھا کہ ہماری بچی کا قاتل کوئی ہوائی مخلوق تو نہیں جو ابھی تک پکڑا نہیں گیا۔اس کیس کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ بس اب بہت ہو گیا انکو انصاف چاہیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں