زینب قتل کیس کا ملزم گرفتار کرنے کی اطلاعات ۔ پولیس ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 12:57

زینب قتل کیس کا ملزم گرفتار کرنے کی اطلاعات ۔ پولیس ذرائع
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے قاتل کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زینب کا ہمسایہ اور کورٹ روڈ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کی شناخت عمران ولد ارشد کے نام سے ہوئی،ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔

ملزم کو ڈی پی او قصور زاہد مروت نے گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو زینب قتل کیس میں اس سے قبل بھی شک کی بنا گرفتار کیا گیا تھا لیکن چھوڑ دیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جُرم بھی کر لیا۔یاد رہے کہ قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں