زینب کا قاتل عمران نکلا ، ڈی این اے میچ کرگیا، اعتراف جرم بھی کرلیا

منگل 23 جنوری 2018 15:16

زینب کا قاتل عمران نکلا ، ڈی این اے میچ کرگیا، اعتراف جرم بھی کرلیا
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والی 8 سالہ کمسن زینب کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا۔پولیس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم کی عمر 35 سے 36 سال ہے جو مقتول بچی کا دور کا رشتے دار اور زینب کے گھر کے قریب کورٹ روڈ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقتول بچی اور ملزم کے گھر والوں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا اور ملزم بچی کو اکثر باہر لے جایا کرتا تھا۔ زینب کے قتل کے بعد قصور میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران ملزم پہلے پاک پتن فرار ہوا اور پھر وہاں سے عارف والا چلا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو دوسرے شہر سے گرفتار کرکے لایا گیا، اس کا دوبارہ ڈی این اے کرایا گیا اور اس بار ڈی این اے میچ کرگیا، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں