’’ملزم کہتا ہے مجھے جن آتے ہیں، اس کے جن نکلنے چاہئیں ‘‘

ملزم کو نشان عبرت بنانے کیلئے سر عام پھانسی ، سنگسار کیا جائے‘ زینب کی بہن اور بھائی کا مطالبہ

منگل 23 جنوری 2018 19:42

’’ملزم کہتا ہے مجھے جن آتے ہیں، اس کے جن نکلنے چاہئیں ‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء)قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے بھائی اور بہن نے ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد کہاہے کہ اسے سر عام پھانسی دی جائے تاکہ لوگ اس سے عبرت پکڑ سکیں۔

(جاری ہے)

زینب کی بہن نے کہا کہ لوگوں کو سزا دکھائی جائے ، اسے سر عام پھانسی دی جائے یا سنگسار کیا جائے تاکہ لوگ اس سے عبرت پکڑیں اور آئندہ کسی کو ایسا کرنے کی ہمت نہ ہو۔ ملزم کہتا ہے مجھے جن آتے ہیں اس کے جن نکلنے چاہئیں۔ زینب کے بھائی نے کہا کہ اسے ایسی سزا دی جائے تاکہ لوگ اس سے عبرت پکڑیں اور کسی کو آئندہ ایسا فعل کرنے کی جرات بھی نہ ہو ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں