زینب کے قاتل عمران کو سب جانتے تھے، ملزم خود پر آسیب کا سایہ ہونے کا ڈراما کرتا تھا: زینب کے والد کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 19:55

زینب کے قاتل عمران کو سب جانتے تھے، ملزم خود پر آسیب کا سایہ ہونے کا ڈراما کرتا تھا: زینب کے والد کا انکشاف
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) زینب کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کے قاتل عمران کو سب جانتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کا قاتل عمران نامی شخص بالآخر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران کو پولیس کی اسپیشل برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا ڈی این اے بھی مقتول بچیوں کے ڈی این اے کے نمونوں سے میچ کر گیا ہے۔

دوسری جانب اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر زینبکے والد نے بھی ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

زینب کے والد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کے قاتل عمران کو سب جانتے تھے۔ عمران خان کی حرکتیں ہمیشہ سے ہی مشکوک تھیں۔ زینب کے قتل کے بعد جب پولیس نے عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ لینے کی کوشش کی تو اس نے بہت ڈراما کیا تھا۔

عمران کی جانب سے کیے گئے ڈرامے کے باعث اس پر شک بڑھ گیا تھا۔ تاہم ملزم خود پر آسیب کا سایہ ہونے کا ڈراما کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگ خوف کا شکار ہوگئے اور اس پر لوگوں کا دھیان ہٹ گیا۔ زینب کے والد نے اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ زینب کے والد نے اپنی بیٹی کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں