وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہی ہوں،ملزم کو عبرت کا نشانہ بننا چاہیے،مریم نواز کا ٹوئٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 20:12

وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہی ہوں،ملزم کو عبرت کا نشانہ بننا چاہیے،مریم نواز کا ٹوئٹ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):مریم نواز نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہکر دیا۔انکا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہی ہوں،ملزم کو عبرت کا نشانہ بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے جس کے بعد ملزم کی سزا کے حوالے سے مختلف مطالبات سامنے آرہے ہیں ۔

اس حوالے سے مریم نواز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہی ہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ زینب کے قاتل کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ دوبارہ کسی کو ہماری بیٹیوں کی عزت سے کھیلنے کی جرات نہ ہو۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں