پولیس نے زینب سمیت8بچیوں کے زیادتی اور قتل کیس کا ملزم عمران انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا

پیشی کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات ‘عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

بدھ 24 جنوری 2018 20:48

پولیس نے زینب سمیت8بچیوں کے زیادتی اور قتل کیس کا ملزم عمران انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا
لاہور/قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) پولیس نے زینب سمیت8بچیوں کے زیادتی اور قتل کیس کا ملزم عمران انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ قصور میں زینب سمیت 8 بچیوں کے قتل کے ملزم عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیاعدالت سے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے ملزم کی پیشی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے عدالت نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں انہوں نے بتایا کہ زینب کی ڈی این اے رپورٹ ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ ملزم کی داڑھی تھی، وہ کہاں گئی اس استفسار پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم نے بچی کو زیادتی اور قتل کرنے کے بعد داڑھی کٹوا دی تھی۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ 20 جنوری کو ملزم کے ڈی این اے کی تصدیق ہوئی اور پولی گرافک ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملزم بچوں کو کھانے پینے کی چیزیں دے کر ورغلاتا تھا۔ تفتیشی افسر نے ملزم سے دیگر کیسز کی تفتیش کیلئے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

عدالت نے اسے 14 روز کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا خیال رہے پولیس نے زینب کے سفاک قاتل کو 14 روز بعد گرفتار کر لیا، ملزم عمران علی کی ڈی این اے سے تصدیق کی گئی، سیریل کلر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا مجھ پر جنات کا سایہ ہے، ایسا شرمناک اور گھناونا جرم کرتے وقت میری عقل کام نہیں کرتی تھی، بچیوں کا قتل اپنی مرضی سے نہیں کرتا تھا یہ کام مجھ سے جن کراتے تھے۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے 4 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں