زینب کے والد کا لاش ملنے والی جگہ کے حوالے سے اہم مطالبہ

جہاں زینب کی لاش ملی وہاں پہلے بھی لاشیں پھینکی جا چکی ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ وہاں سکول بنوایا جائے،زینب کے والد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 20:14

زینب کے والد کا لاش ملنے والی جگہ کے حوالے سے اہم مطالبہ
قصور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء): زینب کے والد کا لاش ملنے والی جگہ کے حوالے سے اہم مطالبہ کر دیا۔زینب کے والد کا کہنا تھا کہ جہاں زینب کی لاش ملی وہاں پہلے بھی لاشیں پھینکی جا چکی ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ وہاں سکول بنوایا جائے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی ۔ملزم نے گرفتاری کے بعد بہت سے خوفناک انکشافات کئیے۔

(جاری ہے)

ملزم کا طریقہ واردات یہی تھا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے پھینک دیتا اور ایسا ہی زینب کے ساتھ بھی ہوا۔زینب کی لاش بھی اس کے گھر کے پاس سے کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔اس حوالے سے زینب کے والد کا کہنا تھا کہ 9جنوری کو جہاں سے زینب کی لاش ملی وہاں سے پہلے بھی لاشیں مل چکی ہیں اور وہ تمام لاشیں بچوں کی تھیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جگہ پر سکول بنایا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں