زینب کے قاتل عمران کے دادا نے بھی اپنے پوتے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جنوری 2018 20:40

زینب کے قاتل عمران کے دادا نے بھی اپنے پوتے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2018ء) زینب کے قاتل عمران کے دادا نے بھی اپنے پوتے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے واقعے پر گرفتار کیے گئے قاتل عمران کے دادا نے بھی ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کے دادا نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پوتے کو سرعام پھانسی کی سزا دے دی جائے۔ عمران کے دادا کا کہنا ہے کہ ان کا پوتا نقابت کرتا تھا۔ انہیں اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ ان کا پوتا ایسا درندہ نکلے گا۔ جو درندگی ان کے پوتے نے کی اس کے بعد اسے سرعام چوک میں پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں