قصور، ننھی زینب کے والد نے سپریم کورٹ میں کیس لڑ نے کے لئے اپنا وکیل کتنی فیس میں مقرر کر لیا۔۔ ناقابل یقین خبر

جمعرات 25 جنوری 2018 22:44

قصور، ننھی زینب کے والد نے سپریم کورٹ میں کیس لڑ نے کے لئے اپنا وکیل کتنی فیس میں مقرر کر لیا۔۔ ناقابل یقین خبر
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) ننھی زینب کے والد محمد امین انصاری نے اپنی بیٹی زینب کا کیس سپریم کورٹ میں لڑ نے کے لئے اپنا وکیل 10روپے فیس میں مقرر کرلیا اور وزیر اعلی اعلی پنجاب کو 8نکاتی مطالبہ پیش کر دیا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد امین انصاری نے زینب کے کئے وکالت کی خدمات پیش کرنے والے سپریم کورٹ کے وکیل آفتاب چیمہ کو زینب قتل کیس میںدس روپے فیس دیکر کیس لڑنے کے لئے اپنا وکیل مقرر کر لیا اور وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف کے آگے آٹھ مطالبات پیش کر دیئے نمبر 1۔

زینب کے نام سے قصور میں کالج بنایا جائے۔نمبر2۔زینب قتل کیس میں پکڑے جانیوالیبے گناہ اور ناجائز افراد کو رہا کئے جائیں ۔نمبر3۔ناجائز او رجھوٹ درج مقدمات فوری طور پر خارج کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

نمبر4۔ڈی پی او اور ڈی سی اور دیگر افسران کو عوام کے سامنے جواب دہ بنایا جائے اور اہل افسران کی قصور میں تعیناتی کی جائے ۔نمبر5۔قصور کو سیف سٹی بنانے کے لئے اس پر عمل درآمد کروایا جائے۔

نمبر6۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔نمبر7۔ پنجاب بھر میں عوام اور اسکولوں کالجوں میں بچوں کی حفاظت کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے اورنمبر8۔ پنجاب حکومت تما م متاثرین کو امدای رقم دے تاکہ انکا حساس محرومی ختم کیا جا سکے تاکہ آئیندہ ہنگامے نہ ہو اور قصور کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔زینب کے والد سے چیرمین پاکستان علماء کونسل مولانا زائد محمود قاسمی اور اسکی پندرہ رکنی ٹیم نے ملاقات کی اور زینب کے حوالے سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں