پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھیس بدل کر زینب قتل کیس کی تحقیقات،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 جنوری 2018 13:11

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھیس بدل کر زینب قتل کیس کی تحقیقات،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26جنوری 2018)پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھیس بدل کر زینب قتل کیس کی تحقیقات،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لئے پولیس کے جوانوں نے کئی طریقوں سے تحقیقات کی۔اس کیس کی تحقیقات تمام روایتی طریقوں سے ہٹ کر کی گئیں۔قاتل کو پکڑنے کے لئے اداروں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

پنجاب پولیس نے بھی اس کیس کی تحقیقات کے لئے اپنی جان لگا دی۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے کچھ جوانوں کی ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے زینب قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس اہلکاروں نے زینب کے قاتل کو پکڑنے کے لئے انتھک محنت کی۔سوشل میڈیا پرپنجاب پولیس کے اہلکاروں کے بھیس بدل کر کی گئی تحقیقات کی تصاویر وائرل ہیں۔ایک پولیس اہلکار مالٹے فروخت کر رہا ہے ۔جب کہ دوسرا پولیس اہلکار موبائل فون کی سمیں فروخت کر نے میں مصروف نظر آ رہا ہے۔اس تمام کاروائی کا مقصد وہاں موجود تمام لوگوں پر کڑی نظر رکھنا ہے۔یہ تصاویرسوشل میڈیا پر آتے ساتھ وائرل ہو گئی ہیں۔جس کے بعد لوگوں نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی زینب قتل کیس میں کی گئی محنت کو سراہا۔

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھیس بدل کر زینب قتل کیس کی تحقیقات،تصاویر ..

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں