قصور زیادتی سکینڈل کا متاثرہ نوجوان 2برس بعد سامنے آگیا،مزید خوفناک اور پوشیدہ حقائق منظر عام پر آ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 26 جنوری 2018 19:33

قصور زیادتی سکینڈل کا متاثرہ نوجوان 2برس بعد سامنے آگیا،مزید خوفناک اور پوشیدہ حقائق منظر عام پر آ گئے
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ): قصور زیادتی سکینڈل کا متاثرہ نوجوان 2برس بعد سامنے آگیا،مزید خوفناک اور پوشیدہ حقائق منظر عام پر آ گئے۔تفصیلات کے مطابق قصور زیادتی وڈیو اسکینڈل 2015 میں سامنے آیا،جس کا ایک متاثرہ نوجوان 2برس بعد سامنے آگیا،مزید خوفناک اور پوشیدہ حقائق منظر عام پر آ گئے۔

(جاری ہے)

نوجوان نے بتایا کہ 2008 میں مجھے 10 سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

زیادتی کے دوران وڈیوز بنانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔ملزمان زیادتی کے دوران مسکرانے کو کہتے ۔نہ مسکرانے پر تشدد کیا جاتا تھا۔نوجوان نے بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والے کئی لڑکوں کو علاقہ چھوڑنا پڑا۔بعد میں زیادتی کی وڈیوز پھیلائی گئیں۔مجھے اور خاندان کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں