قصور، قصور اور گردنواح میں گزشتہ ایک ہفتہ سے سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے

جمعہ 26 جنوری 2018 22:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) قصور اور گردنواح میں گزشتہ ایک ہفتہ سے سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور خواتین سمیت لوگ سڑکوں پرایل پی جی گیس اور تیل کیلئے باہر نکل آئے ،اور انہوں نے شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں میں کھڑے ہو کر احتجاجی کتبے اٹھا کر نادرن سوئی گیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاجی شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ قصور شہر اور ملحقہ بستوں میں ایک ہفتہ سے سوئی گیس نہیں پہنچ رہی ہے ،اورلوگ سلنڈروں میں گیس بھروا کر اپنے چولہے جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں دوسری جانب ایل پی جی گیس والوں نے بھی ریٹس میں من چاہا اضافہ کر دیا ہے اور گیس سلنڈروں میں بھروانے والوں سے منہ مانگی رقم وصول کر رہے ہیں اوراگر کوئی بحث یا تکرار کرے تو اسے گیس دینے سے صاف انکار کر دیتے ہیں،قصور کی سماجی ،شہری،اور دیگر تنظیموں نے سوئی گیس کی فراہمی کو متواتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر سوئی گیس کے پریشر کو درست نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی نادرن والوں پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں