قصور سے 5 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا

مقامی پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی ،ْاہل خانہ

اتوار 28 جنوری 2018 13:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) قصور کی بستی غوث صابری کا 5 سالہ کاشف بھی 6 روز سے لاپتہ ہے ۔اہل خانہ کے مطابق مقامی پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔نرسری کلاس کا پانچ سالہ ننھا طالب علم کاشف 6 روز قبل گھر سے کھیلنے نکلا تو کس سے معلوم تھا کہ وہ غائب ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

قصور میں ننھی زینب کے بعد کھڈیاں کی نواحی بستی غوث صابری کے کمسن کاشف کی گمشدگی نے اہل علاقہ کو ایک بار پھر ہلاکر رکھ دیا ،ْکاشف محنت کش اویس بلوچ کا بیٹا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے کاشف کے والد کی درخواست پر کھڈیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم متاثرہ خاندان نے بتایا کہ پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں