قصورپولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی گئی جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کرلی

اتوار 28 جنوری 2018 18:20

قصورپولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی گئی جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کرلی
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) قصورپولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کرلی،پولیس اہلکاروں نے فائرنگ مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کی ٹریننگ نہ ہونے پر کی۔ پولیس اہلکارمظاہرین کو دیکھ کر بوکھلاگئے۔

(جاری ہے)

زینب کے قتل کے بعد قصورمیں پیداہونیوالی صورتحال جس میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہرمظاہرہ کیا اور اس دوران پولیس اہلکار وں کی فائرنگ سے 2شہری جاں بحق ہوگئے تھے، رپورٹ کے مطابق جب مظاہرین ڈی سی اوآفس کے سامنے احتجاج کررہے تھے ،اس دورران کچھ مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

قصورپولیس کو ایسے اہلکاروں سے نمٹنے کی ٹریننگ نہیں تھی جس کی وجہ سے اہلکاروں نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور جب مظاہرین پھربھی پیچھے نہ ہٹے تو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ایک پولیس اہلکار نے مظاہرین پرسیدھے فائر کردیئے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اگرپولیس اہلکاروں کو ایسے مظاہرین سے نمٹنے کی ٹریننگ دی گئی ہوتی تووہ مظاہرین پرسیدھے فائرنہ کرتے اور یہ واقعہ رونمانہ ہوتا۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں آئی جی پنجاب کو تمام اضلاع میں اینٹی رائٹ فورس بنانے کی بھی درخواست دی تاکہ آئندہ ایسے مظاہرین سے پولیس نمٹ سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں