قصور میں ایک اور 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار

پیر 29 جنوری 2018 14:17

قصور میں ایک اور 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جنوری2018ء):قصور میں ایک اور 8سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر خوب درگت بنائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ واقع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا ،مظاہرین نے پولیس کی ایک گھنٹے بعد آمد پر خوب احتجاج کیا اور پولیس وین کے شیشے بھی توڑ دیئے شہریوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔یا د رہے کہ قصور کے علاقے میں 7سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل پر قصور علاقہ کے تمام لوگوں میں غم و غصہ کی شدید لہر پائی جا رہی ہے جبکہ زینب کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم عمران علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے کہ میں نے ننھی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ 

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں