معروف صحافی مبشر لقمان نے ڈی ایس پی سی آئی اے کی لیک ویڈیو چلا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 فروری 2018 11:02

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2018ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے بتایا کہ مدثر نامی شخص کو بے گناہ مارا گیا ۔اس پر چھوٹی بچی ایمان فاطمہ کے ریپ اور قتل کا الزام ڈال کر جعلی پولیس مقابلے میں ڈال دیا۔ اس ان کاؤنٹر کے خلاف ایک انکوائری بھی شروع ہوئی ، اب اے آئی جی ابوبکر اس کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مدثر کے لواحقین کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی ، انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کا نام واپس لیں ، اب ڈی ایس پی ان کے گھروں پر جا رہے ہیں۔ایک چودہ منٹ کی ٹیپ لیک ہوئی ہے، اس ٹیپ میں مدثر کے ماموں نے ڈی ایس پی سی آئی اے سے کہا کہ آٹھ بجے کا ٹائم کر لیں، جس پر ڈی ایس پی ملک داﺅد نے کہا کہ آٹھ بجے نہیں پانچ چھ بجے کا کر لیں۔ انہوں نے مدثر کے ماموں سے کہا کہ میڈیا آج نہیں تو کل مدثر کا معاملہ بھول جائے گا لہٰذا آپ کیوں دشمنی مول لے رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے جو لیک ویڈیو اپنے پروگرام میں چلائی وہ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں