قصور واقعہ،ملزم عمران مزید7 بچیوں سے زیادتی اور قتل کیس میں نامزد

منگل 6 فروری 2018 20:03

قصور واقعہ،ملزم عمران مزید7 بچیوں سے زیادتی اور قتل کیس میں نامزد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) قصور میں کم سن زینب کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے والے ملزم عمران کو مزید7 بچیوں سے زیادتی اور ان کے قتل کے کیس میں بھی نامزد کر دیاگیا ہے اور عدالت نے ملزم کو تین روز ہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز سخت سیکورٹی حصار میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو عدالت میں پیش کیا گیا انسداد دہشتگردی کی خصوصی کے ایڈمن جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے 7 دوسرے کیسز سے بھی میچ کر گیا ہے اور ملزم عمران نے زینب سمیت دیگر8 بچیوں کو بھی اغواء کرنے کے بعد قتل کیا تھا تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم عمران بچیوں کو مختلف چیزیں دینے کے بہانے انہیں اغواء کرنے کے بعد اپنی زیادتی کا نشانہ بناتا اور بعدازاں انہیں قتل کر دیتا تھا لہٰذا ملزم سے اس تمام کیسوں کے بارے میں مزید تفتیش کرنی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم عمران 8 بچیوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا واضح رہے زینب قتل کیس میں نامزدملزم عمران کا ریمانڈ آج بروز بدھ ختم ہونا تھا تاہم ملزم کو ایک روز قبل ہی مزید ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں