بچیوں سے زیادتی کے واقعات ،زینب کے قتل کی حقیقت سب کے سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 فروری 2018 13:49

بچیوں سے زیادتی کے واقعات ،زینب کے قتل کی حقیقت سب کے سامنے آگئی
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2018ء): ڈی پی او قصور زاہد مروت کا کہنا ہے کہ بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں گرفتارملزم عمران اکیلا ہی ملوث ہے۔ نجی ٹی وی چینل سےبات کرتے ہوئے زاہد مروت نے کہا کہ قصور میں بچیوں سے زیادتی کے مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاحال عمران کا کوئی گروہ یا گینگ منظر عام پر نہیں آیا جس سے لگتا ہے کہ ملزم عمران اکیلا ہی ان تمام واقعات میں ملوث ہے۔ ڈی پی او نے کہاکہ مدثر کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے کیس میں دو انسپکٹر زیر حراست ہیں، جے آئی ٹی اس کیس کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران سے متعلق افواہیں تھیں کہ ملزم کسی انٹرنیشنل ریکٹ یا گروہ کو ممبر ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں