اداروں کے خلاف نعرے بازی کا کیس: ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار

عدلیہ اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں ،ْمیں اور میرے والد نے لوگوں کو نعرے لگانے سے روکا ،ْوسیم شیخ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:35

اداروں کے خلاف نعرے بازی کا کیس: ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) قصور میں مسلم لیگ (ن )کی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے سے متعلق کیس میں نامزد لیگی ایم این اے وسیم اختر شیخ اور ایم پی اے نعیم صفدر سمیت 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے قصور میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی سے متعلق کیس میں لیگی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 70 سے زائد افراد کو نامزد کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ایم این اے وسیم اختر شیخ، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری، چیئرمین بلدیہ ایاز احمد خان اور وائس چیئرمین بلدیہ احمد لطیف سمیت 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ایم این اے وسیم اختر شیخ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں اور میرے والد نے لوگوں کو نعرے لگانے سے روکا، ہم عدلیہ اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور میرے والد نے قانون کی بالادستی کے لیے گرفتاری پیش کی۔پولیس کے مطابق لیگی رہنماؤں کے علاوہ مقدمے میں نامزد مسلم لیگ ن کے کئی کارکنوں نے بھی گرفتاری پیش کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں