قصور، ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی رقم،موبائل فون،اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی رقم،موبائل فون،اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بائی پاس چونیاں کے قریب موٹر سائیکل سوار عبدالمجید ،حیدر علی ،اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ ناکہ زن ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں روک کر 42ہزار کی نقدی ،موبائل فون چھین لئے ،سبزی منڈی کھڈیاں میں مختار احمد کے کریانہ سٹور میں داخل ہونیوالے داکوئوں نے اسے یرغمال بنا کر 35ہزار کی نقدی ،چھین لی اور چلتے بنے ،جبکہ نظام پورہ روڈ صدر چونیاں میں شہزاد انجم کے برف خانہ میں داخل ہونیوالے چور70ہزار کی نقدی برف کے 7بلاک رکشے میں ڈال کر لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں