ہوا میں باتیں نہیں کرتے ،

ہر دور میں عوام کی خدمت کی ، میرا مقابلہ پنجاب کو یرغمال بنانیوالی جماعتوں سے ہے،بلاول بھٹو زرداری عوام ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان بنانے میں میرا ساتھ دیں،گالم گلوچ کی سیاست کرتا ہوں نہ ہی کرونگا، میرا مقصد عوام کی خدمت ہے، حصول اقتدار نہیں،پیپلز پارٹی میں کوئی یوٹرن نہیں وہ اپنے منشور پر چلتی ہے،25 جولائی کے بعد اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے، قصور میں اجتماع سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 17:15

ہوا میں باتیں نہیں کرتے ،
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہوا میں باتیں نہیں کرتے ، ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے، میرا مقابلہ پنجاب کو یرغمال بنانیوالی جماعتوں سے ہے،عوام ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان بنانے میں میرا ساتھ دیں،گالم گلوچ کی سیاست کرتا ہوں نہ ہی کرونگا، میرا مقصد عوام کی خدمت ہے، حصول اقتدار نہیں،پیپلز پارٹی میں کوئی یوٹرن نہیں وہ اپنے منشور پر چلتی ہے،25 جولائی کے بعد اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

قصور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہوا میں باتیں نہیں کرتے ، ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے۔ میرا مقابلہ پنجاب کو یرغمال بنانیوالی جماعتوں سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ اور بینظیر بھٹو کا مشن لیکر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان بنانے میں میرا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنے نانا کی انقلابی اور والدہ کی کی طرح عوامی منشور لایا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں گالم گلوچ کی سیاست کرتا ہوں اور نہ ہی کرونگا، گالم گلوچ اور شوبازی وہ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی نظریہ نہیں ، میں ایک نظریئے کے ساتھ سیاست کے میدان میں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عوام کی خدمت ہے، حصول اقتدار نہیں۔

ملک میں جب بھی بحران آئے ان کا حل پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی نکالا، اب بھی پی پی عوامی مسائل حل اور بحرانوں کا خاتمہ کریگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ ظلم، غربت، بیروزگاری اور جہالت سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اپنے لئے نہیں عوام کیلئے چاہتا ہوں، مسائل حل کرنے نکلا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ میرا پہلا الیکشن اور یہ جدوجہد پوری زندگی کی جدوجہد ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام گالم گلوچ نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں کوئی یوٹرن نہیں ہے وہ اپنے منشور پر چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میںقصور کے عوام کا پیار نہیں بھول سکتا ،قصور کی عوام کا شکرگزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات جیت کر ہم اقتدار میںعوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں بھوک مٹاو پروگرام سے غربت کا خاتمہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور تحریک انصاف مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ان پارٹیز نے عوام کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں