قصور،ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

قصور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد کی زیرصدارت خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہو، جس میں پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد خالد ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد خالد نے بتایا کہ رواں سال خسرہ کنٹرول کے حوالے سے 12روزہ خصوصی مہم اکتوبر 2018ء میں منعقد کی جارہی ہے،اس مہم کے دوران 6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجیکشن لگائے جائینگے ، اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجیکشن لگائیں گی، ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد نے کہا کہ خسرہ کنٹرول مہم کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کیلئے میڈیا پر بھرپور تشہیر کی جائے اور مساجد میں اعلانات کروائے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ خسرہ سے بچائو کے حوالے سے حکومت کی جانب سے منعقد ہونیوالی اس خصوصی مہم سے فائدہ اٹھا سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف ٹیکنیکل سکلڈ پرسن ہی بچوں کو خسرہ سے بچائو کا انجیکشن لگائیں اور اگر محکمہ ہیلتھ کے پاس ٹرینڈ سٹاف کی کمی ہے تو اس حوالے سے محکمہ کے سیکرٹری کو لکھا جائے تا کہ مہم شروع ہونے سے قبل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جا سکے ، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ خسرہ مہم کے دوران محکمہ صحت کیساتھ ملکر مہم کو کامیاب کروائیں تا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ خسرے کا شکار نہ ہو۔

قصور،ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں