کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

قصور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) قصور اور پتوکی میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کیمطابق کوٹ عثمان خاں قصور کا رہائشی 65سالہ محمد دین اپنے گھر کا واٹر پمپ چلانے لگا واٹر پمپ شارٹ ہونے کی وجہ سے اسے زبردست کرنٹ کا جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا جبکہ چونیاں روڈ پتوکی کی رہائشی 42سالہ زرینہ بی بی اپنے گھر کی چھت پر چڑھی اور بجلی کی مین تاروں سے اسکا ہاتھ لگ گیا جس سے زرینہ بی بی جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں