واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتاہے،میاں سعدوسیم شیخ

ہفتہ ستمبر 11:00

قصور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتاہے‘ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی بقاء و سربلندی کیلئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی پوری دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی میاں سعدوسیم شیخ نے یوم عاشورہ کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلام دشمن قوتوں کیخلاف سینہ سپرہونے کا درس دیتاہے ‘حضرت امام عالی مقام کی قربانی کسی اقتدارکیلئے نہیں بلکہ اسلام کی بقاء کیلئے تھی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ واقعہ کربلا کی قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ایسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے یوم عاشورہ پر سخت فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرنے پر ڈی پی اوقصور منتظرمہدی اورانکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments