ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پولیو مہم24ستمبر سے شروع ہو گی‘6لاکھ 23ہزار532بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ‘ڈی سی رانا محمد ارشد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈسٹرکٹ پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد لائیق چوہدری ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیو ٹریشن پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 24ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جو26ستمبر 2018تک جاری رہے گی جبکہ27اور 28ستمبر کو فالواپ ہو گا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر6لاکھ23ہزار532بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع میں 268ایریا انچارجز ‘ 1239موبائل ٹیمیں‘ 124فکسڈ ٹیمیں‘ 60ٹرانزٹ ٹیمیں اور مجموعی طور پر 1423ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مہم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرینگی ۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل قصور میں 2لاکھ 31ہزار 836‘تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 63ہزار84‘ تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 55ہزار 233اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 73ہزار 379بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ۔ والدین پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائیں اور پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں