حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاںہے، ہاشم ڈوگر

پیر 22 اکتوبر 2018 14:10

حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاںہے، ہاشم ڈوگر
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر بہبودآبادی ورکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈہاشم ڈوگرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے بے روزگاری ختم کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو ملکی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کر نا چاہتی ہے تاکہ ملک کو بیرونی قرضوں کے چنگل سے نکالاجاسکے ‘وزیراعظم عمران خاں ملکی اداروں کو خودمختار اور با اختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کے ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک ہو۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی ہی ملک کی محب وطن جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘ انشاء اللہ وہ وقت دورنہیں جب ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں