بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کوترجیح دی جائے ،محکمہ لائیوسٹاک

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:50

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اوراون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیوسٹاک فارمرزاور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اوراچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کوترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے فیلڈسٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایاجائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

نیزانہوں نے لائیوسٹاک فارمرزکوہدایت کی کہ بھیڑوں کے باڑے کوسطح زمین سے 2فٹ اونچارکھا جائے‘ بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر4ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہاراورموسم خزاں میں سال میں 2بار کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں