ماہرین زراعت کی جلدپکنے والی اقسام کے پھل توڑنے کیلئے فوری تیاری کی ہدایت

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے ترشادہ باغات کے باغبانوں کو جلدپکنے والی اقسام کے پھل توڑنے کیلئے فوری تیاری اور حسب ضرورت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان درمیانے موسم میں پکنے والی اقسام کی فروخت کے انتظا م کیساتھ ساتھ گوبرکی کھادکا بھی بندوبست کریں تاکہ انہیں بعدمیں کسی مشکل کاسامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترشادہ پھلوں کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے‘ غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت ‘نشوونما ‘پیداوار اورمعیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پودے کو جن غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نائٹروجنی کھادکااستعمال ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں