قصور ، ٹریفک حادثہ میں ایک رینجر اہلکار جاں بحق،دوسرا زخمی

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) دیپالپور روڈدولے والا کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک رینجر اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ضلع گجرات کے علاقہ کوٹلی کا رہائشی رفاقت علی اور ننکانہ صاحب کا رہائشی رحمت علی جو رینجرز میں ملازم اور قصور میں تعینات تھے دونوں قصور سے موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ دولے والا پل کے قریب سامنے سے آنیوالی نامعلوم تیزرفتار بس سے ٹکرا گئے ، ٹکر کے نتیجہ میں رفاقت علی موقع پر جاں بحق اور رحمت علی شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں