دو بھائیوں نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) دو بھائیوں نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مصطفی آباد کے نواحی گائوں ستوکی میں گھریلو جھگڑے پر دو بھائیوں نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،محمد اصغر نے تھانہ مصطفی آباد میں درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ دو سال قبل میرے سالے محمد اکرام نے میری بیوی رضیہ بیگم سے طلائی زیورات لیکر فروخت کرکے اپنی شادی کر لی تھی، چند روز قبل رقم کی واپسی کے مطالبے پر محمداکرام مشتعل ہو گیا اور دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا، محمد اکرام اور ذوالفقار علی موٹر سائیکل پر آئے اور میری بیوی رضیہ بیگم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں