قصور ، بلڈنگ ریسٹ ہائو س کھلی کچہری کا انعقاد

اتوار 13 جنوری 2019 18:40

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد شہزاد نے بلڈنگ ریسٹ ہائوس قصور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،جس میں انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کے مسائل خدمت خلق کے جذبہ کے تحت حل کرنا اور ضلع قصور کو کرائم فری بنانا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام پولیس افسران کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قصور پولیس ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی زیر نگرانی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے گئے اور ان حل کیلئے موقعہ پر احکامات جاری کیے گئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں