چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مختلف ہسپتالوں کے دورے

منگل 22 جنوری 2019 17:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن، رورل ہیلتھ سنٹر حبیب آباد، بی ایچ یو رائو خاں والا کا اچانک دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کے دوران فکسڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کے اہلکار الرٹ رہ کر ذمہ داری سرانجام دیں، قومی انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے یقینی بنایا جائے کہ پانچ سال تک عمر کا ایک بھی بچہ پولیو سے بچائو کی ویکسئین سے محروم نہ رہے۔

انہوںنے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں