قصور،معذور ہونیوالی3بھائیوں سمیت 4نوجوانوں کو وہیل چیئرز فراہم

اتوار 21 اپریل 2019 17:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء)ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایت پر راجہ جنگ کے رہائشی پراسرار بیماری کا شکار ہوکرمعذور ہونیوالی3بھائیوں سمیت 4نوجوانوں کو وہیل چیئرز فراہم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں کے رہائشی محمد خالد کے تین نوجوان بیٹے جبکہ اسکے بھائی کا ایک بیٹا معذوری کا شکار ہوکر چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئے تھے، اس حوالے سے میڈیا میں اطلاعات پر ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، انکی ابتدائی طور پر مالی امداد کیساتھ معذور ہونیوالوں کیلئے وہیل چیئرز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز ڈ ی ڈی او ایچ قصور نے آ ر ا؂یچ سی راجہ جنگ پہنچے جہاں متاثرہ نوجوانوں کا دوبارہ معائنہ کیا گیا اور انہیں وہیل چیئرز بھی فراہم کر دی گئیں۔ دریں اثناء متاثرہ نوجوانوں کے والد محمد خالد نے ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں