قصور ریسکیو1122 کیسیلاب سے بچائو کی فرضی مشقیں

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ریسکیو1122نے سیلاب سے بچائو کی فرضی مشقیں کیں ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122قصور کے زیر اہتمام سیلاب سے نمٹنے کیلئے بی آر بی نہرگنڈا سنگھ کے مقام پرفرضی مشقیں کی گئی ان مشقوںکا مقصدمتوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا مشقوں میںریسکیو1122سمیت دیگر ضلعی محکموںاور این جی اوزنے حصہ لیاڈپٹی کمشنرقصور محمد اظہر حیات،اسسٹنٹ کمشنر مسز عفت النساء اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرقصور محمد اظہر حیات نے ریسکیو1122قصور کی سیلاب سے نمٹے کی تیاریوںپر اطمینان کا اظہار کیا،واضح رہے کہ برسات کے موسم میں دریائے ستلج میں طغیانی کی وجہ سے قصور میں موجود درجنوں دیہات زیرآب آجاتے ہیںمتاثرین سیلاب کی مدد کرنے میں ریسکیو1122ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں