قصور، تلسی کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

پیر 17 جون 2019 16:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار فصل کو پہلے 2سے 3 پانی ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دیں اور اگائومکمل ہوجانے کے بعد 15,15دن کے وقفہ سے پانی لگایاجائے اور آبپاشی کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھاجائے کہ کھیلیاں پانی میں نہ ڈوبنے پائیں جب پودے کا سائز7سے 8انچ تک ہوتاہے تو اس کی چھدرائی کرتے ہوئے فالتو پودے بھی نکال دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں