قصور، دھان کی فصل میں فی ایکڑ کم ازکم دوآبپاشیوں کیساتھ10لیٹرگندھک کا تیزاب ہر باراستعمال کریں،محکمہ زراعت

اتوار 23 جون 2019 14:35

قصور۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) ترجمان محکمہ زراعت کہاہے کہ دھان کی فصل میں فی ایکڑ کسی وقت بھی کم ازکم دوآبپاشیوں کیساتھ10لیٹرگندھک کا تیزاب ہر باراستعمال کریں‘زمین زیادہ کلراٹھی ہوتو 15لٹر استعمال کریں‘زنک کی کمی دور ہوجائے گی البتہ زنک سلفیٹ کھاد استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پھلدارپودوں کی زنک‘لوہا‘میگنیز‘کیلشیم‘گندھک کی ضرورت دیگر فصلات کے مقابلے میں کئی گنازیادہ ہے ‘زمین سے جلد یہ ضرورت پوری نہیں ہوتی اس لئے سال میں کم ازکم 4دفعہ15لیٹر تیزاب ہر آبپاشی کیساتھ استعمال کریں‘پودوں کے رقیب تیزاب دینے کی ضرورت نہیں‘پھلدارپودوں کی جڑیں تمام کھیت میں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں‘فوارے کی مدد سے بھی تیزاب دینے کی ضرورت نہیں ‘پلاسٹک کے کین میں پلاسٹک کی ٹونٹی لگائیں پھر اس کین میں پانی بھریں اسکے بعد پانی میں تیزاب ملائیں ‘کھال میں ٹونٹی کھول کر تیزاب ملے پانی کو کھیت میں جانے دیں‘ہرآبپاشی پرتیزاب کا استعمال15لٹر دو تین دفعہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں