اپوزیشن جماعتیں بجٹ کے مسودہ کو پڑے بغیر تنقید کر رہے ہیں،صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر

اتوار 23 جون 2019 18:25

قصور۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) اپوزیشن جماعتیں بجٹ کے مسودہ کو پڑے بغیر تنقید کر ر ہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کے حوالے سے کوئی ایک بھی مثبت بات پیش نہیں کی،بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی مثبت بات کو ویلکم کریں گے، اس بجٹ میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کیلئے بجٹ زیادہ رکھے گئے ہیں، عام آدمی کیلئے فنڈ رکھے گئے ہیں، ہمیشہ سے محرومیوں کا شکار رہنے والے سائوتھ پنجاب کیلئے وسیع رقم رکھی ہے،جو کہیں اور استعمال نہیں ہو سکے گی،پی ایم ہائوس، سی ایم ہائوس کا بجٹ کم کر دیا،وزراء کی تنخواہیں کم کر دی، ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو کم کریں،چھ ماہ کے اندر عوام کوبہترین نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے قصور میں احمد میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقافی و صوبائی بجٹ پاس ہوں گے،دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے ان کی تنخواہ کا 60فیصد تک ٹیکس میں کٹ جاتا ہے، عوام کو اعتماد نہیں ہوتا کہ جو ٹیکس ہم دے رہے ہیں وہ ہم پر لگایا جائے گا، قصور کی عوام جو ٹیکس دے گی وہ قصور پر ہی لگایا جائے گا، وہ ٹیکس کہیں اور نہیں لیجایا جائے گا، جب عوام کو پتہ چلے گا کہ ہمارا ٹیکس ہم پر لگایا جا رہا ہے تو عوام خوشی سے ٹیکس دیں گے۔

صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا، اس موقع پر صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ قصور ہسپتال کی حالت بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم چیک کریں گے کہ کتنے مریضوں کو لاہور ریفر کیا گیا اور کس بنیاد پر کیا گیا، عوام کو سہولیات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اس سال سابقہ حکومت کے دور اقتدار میں شروع کئے گئے کام مکمل کروائیں گے، آئندہ سال کے بجٹ میں قصور میں ایک یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنایا جائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں