قصور۔اگیتی مولی کی کاشت دریا ‘ نہریا راجباہ کے قریب زرخیزمیرازمینوں پر کریں، ترجمان محکمہ زراعت

منگل 20 اگست 2019 15:00

قصور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ نیچی جگہوں پر پانی زیادہ دیر جمع ہونے اور اونچی جگہوں پر کم پانی سے مولی کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے لہٰذاکاشتکار مولی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے بتایا کہ مولی کی 40دن والی قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40 سے 55 دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے‘ اگیتی مولی کی کاشت دریا ‘ نہریا راجباہ کے قریب زرخیزمیرازمینوں پر کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ مولی کی کاشت کے وقت منتخب کردہ کھیت کو ہموارکریں کیونکہ نیچی جگہوں پر کم پانی سے فصل کا اگائو اوربڑھوتری متاثرہوتی ہے اور پیداوارمیںکمی ہوجاتی ہے‘کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت ایک دفعہ گہرا ہل اور دو تین دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ چلائیں اور زمین کو نرم بھربھرا تیارکرنے کیلئے ایک دفعہ روٹا ویٹرچلائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کے بعد اورکھیلیاں نکالنے سے پہلے ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری سلفیٹ آف پوٹاش فی ایکڑ استعمال کی جائے کیونکہ پوٹاش کی کھاد جڑوالی فصلوں کیلئے نہایت ضروری ہے مزید برآں یہ کھاد اگیتی مولی کو زیادہ درجہ حرارت اور گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں