قصور۔ 1122قصور کا ٹریفک آگاہی کے حوالے سے نیو کاسٹل کالج میں سیمینار ،آگاہی واک کا انعقاد

بدھ 21 اگست 2019 19:15

قصور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122قصور کا ٹریفک آگاہی کے حوالے سے نیو کاسٹل کالج قصور میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد ،طلباء کو ٹریفک قوانین بارے ایجو کیٹ کیا اور ہیلمنٹ کے استعمال بارے آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

ٹریفک ایجو کیشن آفیسر زبیر عزیز ،اسسٹنٹ اصغر علی ، انچارج کمیونٹی انسپکٹر ریسکیو 1122آصف اقبال ، کالج ہذا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم ، وائس پرنسپل سیف الرحمن اور طلباء کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک ایجو کیشن آفیسر زبیر عزیز نے کہا کہ آج کل زیادہ حادثات ون ویلنگ اور اوور سپیڈ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور بدقسمتی سے ون ویلنگ کرنے اور ہیلمنٹ استعمال نہ کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو ٹریفک قوانین سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمل کرتے ہیں اور جب وہ حادثہ کا شکار ہو جاتے ہیں تو اس سے نہ صرف وہ خود متاثر ہوتے ہیں بلکہ ان کے لواحقین بھی پوری زندگی اپنے بچے کی غلطی کی سزا بھگتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں