السی کی کاشت فوری شروع کی جائے،محکمہ زراعت قصور

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:35

․ قصور۔ 19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ السی کی کاشت فوری شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے ۔انہوں نے بتایا کہ السی کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی1988کی کاشت کیلئے زمین میں 2سی3مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2سے 3مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم وبھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طورپر تیار ہوسکے۔انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30سینٹی میٹر تک ہوناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں