قصور،چونیاں میں تین بچوں کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) قصور پولیس چار دن گزرنے کے باوجود چونیاں میں تین بچوں9سالہ فیضان رمضان‘ 8سالہ علی حسنین اور 9سالہ سلمان اکرم کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی ، پولیس نے پنجاب حکومت سے فرازنک لیب کی ٹیم کو چونیاں میں منگوانے کی استدعا کر دی تاکہ بڑے پیمانے پرمشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ موقع پر ہی کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے پولیس نے محکمہ شماریات سے چونیاں اور اسکے گردونواح کے رہائشیوں کی لسٹیں حاصل کرلیں جبکہ چونیاں کے داخلی اور خارجی راستوں کو پولیس نے ناکے لگاکر سیل کردیا اور شہر میں آنے جانے والوں کی تلاشی اور پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ قصور میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے چارج سنبھال کر جائے واقعہ کادورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے ملکر ان سے تعزیت کی اور انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلدکیفر کردار تک پہنچا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں