نئے خوشحال پاکستان کا خواب ضرورپوراہوکر رہے گا‘رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

قصور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی محب وطن اور جذبہ خدمت سے سرشار ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایسانیاپاکستان معرض وجود میں لانا چاہتے ہیں جس میں مسائل نہیں بلکہ وسائل کی بھرمار ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نئے خوشحال پاکستان کا خواب ضرورپوراہوکر رہے گا‘وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنا کر عوام کا پیسہ بچانے کی جوشروعات کی ہیں قوم انکا بھرپور ساتھ دیگی‘پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہوں پر گامزن کرکے دم لے گی‘ملک و قوم کو ملکی تاریخ میں پہلی بار مخلص قیادت میسر آئی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں