باغبان ترشادہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

قصور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاغذی لیموں اورمیٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا‘ ایک کلو ڈی اے پی‘ ایک کلوپوٹاش فی پودا ڈالنی چاہئیے اور تنے سے پودے کے پھیلائو کے برابر دائرہ میں کھادڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں