زینب قتل کیس کے مجرم نے پھانسی کے وقت کہا تھا کہ میں اکیلا نہیں ہوں

سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک مرتبہ پھر مافیا کا ذکر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 ستمبر 2019 10:58

زینب قتل کیس کے مجرم نے پھانسی کے وقت کہا تھا کہ میں اکیلا نہیں ہوں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو جب پھانسی کے لیے لے جایا گیا تو اُس نے کہا کہ یہ ہے پھندا اور میں پھانسی لگنے جا رہا ہوں۔ میں صرف ایک بات آپ کو بتا دوں کہ میں پھانسی لگنے جا رہا ہوں اور یہ میرا آخری وقت ہے ، میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اکیلا نہیں تھا۔

کوٹ لکھپت جیل سے مجرم عمران کا ریکارڈ نکلوا کر دیکھ لیں کہ اُس نے اپنے آخری وقت میں کیا کہا تھا۔ جب اُس نے یہ سب کہا تھا تو اُس کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے ، یہ چیز جیل کے مینوئیل کے اندر ریکارڈ ہو گئی اور عمران کو پھانسی لگ گئی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر شاہد مسعود اس حوالے سے کئی دعوے اور انکشافات کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انہوں نے اپنے پروگرام میں یہاں تک کہا تھا کہ اس کام میں اتنے طاقتور انٹرنیشنل مافیاز ملوث ہیں کہ اگر عمران خان نے اس کے اندر جانے کی کوشش کی تو ان کی اپنی حکومت چلی جائے گی۔

انہوں نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ جو لوگ بیٹھے ہیں اور اپنے گینگ چلا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے پروگرام میں کہا کہ چونیاں کے اسی علاقے میں 15مزید بچے لاپتا ہیں،ان بچوں کی عمریں3سے 4سال ہیں، چار بچوں کی لاشیں ملیں توایف آئی آر درج ہوگئی،لیکن ا ن کی ابھی تک ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے لواحقین رو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں کم سن بچوں سے زیادتی اور ان کے اغوا کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے والدین بھی خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی ہر ممکن حد تک کوشش ہے کہ بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھا جائے اور بلا ضرورت باہر نکلنے نہ دیا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں