قصور، گاجرکے کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت گوڈی کا عمل جاری رکھیں، محکمہ زراعت

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:20

قصور۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے گاجر کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں ضرورت کے مطابق آبپاشی کا بھی مشورہ دیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاجرکے کاشتکارفصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب اور بروقت گوڈی کا عمل جاری رکھیں اورآبپاشی کی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوزکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاجر کی فصل کو ابتداء میں ہفتہ میں2بارآبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم بعدازاں ضرورت کے مطابق آبپاشی کا وقفہ بڑھایاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب گاجر کے پودے اُگ جائیں تو کاشتکار ان کی چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2سی3سینٹی میٹرکردیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاجر کوسبز تیلے‘ سفیدمکھی‘ لشکری سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے ‘گاجرکے کاشتکار وں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے انہیںضرورت کے مطابق آبپاشی کا بھی مشورہ دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ گاجر کے کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے مناسب اور بروقت گوڈی کا عمل جاری رکھیں اورآبپاشی کی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوزکریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں