قصور، اغواء ہونے والی5سالہ بچی کا ڈراپ سین، والدہی معصوم بیٹے کا قاتل نکلا

اتوار 17 نومبر 2019 19:30

قصور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ طوطل سے اغواء ہونے والا5سالہ احسن کا ڈراپ سین، والدہی معصوم بیٹے کا قاتل نکلا،قصور پولیس نے چند گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں معصوم بچے کے اندوہناک بلائنڈ مرڈر کو بے نقاب کردیا۔ ۔ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے پتوکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ طوطل کے رہائشی غلام محی الدین نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو گزشتہ رات 9.40بجے رات اطلاع دی کہ میرا 5سالہ بیٹا احسن گائوں کی دکان سے چیز لینے گیا لیکن کافی دیر تک گھر واپس نہ پہنچا تشویش لاحق ہوئی جس پر اہل دیہہ کیساتھ ملکر بچے کو کافی ڈھونڈا لیکن نہ مل سکا مجھے شک ہے نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے کو اغواء کرلیا ہے، جس پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فوری طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا،احسن کے اغواء کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا تھا کیونکہ ضلع قصور میں بچوں اور بچیوں کے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بچے کی برآمدگی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس ٹیموں نے مغوی کی برآمد گی کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے، سوشل میڈیا پر بچے کی تصویر وائرل کی ،بچے کے والد کو ہمراہ لیکر علاقے کا سرچ آپریشن کیا، ویران جگہوںوغیرہ کو چیک کیا لیکن بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا ، پولیس ٹیموں نے مدعی مقدمہ سے بھی سوالات کیے گئے جو مناسب جوابات نہ دے سکا اور شک گزرنے پر مدعی غلام محی الدین سے مزید پوچھ گچھ کی جس نے انکشاف کیا کہ اس نے خود ہی اپنے ہی بیٹے کو قتل کر کے اسکی نعش کو مانگا منڈی لاہور کے قریب ویران جگہ پر پھینک دی ہے جس پر پولیس ٹیموں نے صبح 4بجے مدعی کو ہمراہ لیکر بچے کی نعش برآمد کی اور سفاک والد کو حراست میں لے لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس طرح قصور پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں میں معصوم بچے کے اندوہناک قتل کو بے نقاب کرکے سفاک والد کو گرفتار کرلیا۔ آرپی او شیخوپورہ ریجن سہیل حبیب تاجک نے پولیس ٹیموں کے بروقت ایکشن پر شاباش دی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں